آریان خان کی دوست منشیات کروز شپ میں کیسے لے کر گئی؛ ویڈیو منظر عام پر

How did Aryan's friend take drugs on the cruise ship? The NCB released the video
کیپشن: Aryan Khan
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں اہم پیشرفت ،کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ این سی بی نے ویڈیو جاری کردی۔

رپورٹ  کے مطابق دو روز قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) نے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر آریان کو عدالت میں پیش کیا تھا جس پر عدالت نے شاہ رخ کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت نے آریان اور ان کی دوست مونمُن دھمیچا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان کی دوست مونمُن دھمیچا کی جانب سے خفیہ انداز میں منشیات کروز شپ میں لے جانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این سی بی کی خاتون اہلکار کروز شپ میں مبینہ طور پر مونمُن دھمیچا کے کمرے سے ملنے والے سامان میں موجود سینیٹری پیڈز سے منشیات کی گولیاں برآمد کررہے ہیں۔دوسری جانب مونمُن دھمیچا کے بھائی نے این سی بی کے الزامات کی سختی سے تردید کی  ہے اور انہیں جھوٹ قرار دیا ہے۔ خیال رہے 39 سالہ مونمُن دھمیچا ایک ماڈل ہیں اور وہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ساگر میں رہتی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر