ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی

TLP Chief Saad Rizvi
کیپشن: Saad Rizvi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: وفاقی نظر ثانی بورڈ میں کالعدم تحریک لبیک کے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کا معاملہ، فیڈرل ریونیو بورڈ سے پنجاب حکومت نے نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی.فیڈرل ریونیو بورڈ نے قرار دیا ہے کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

سپریم کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی حکومتی درخواست پر سماعت کی. ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوئی. ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید، سپیشل سیکرٹری ہوم، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی، سی ٹی ڈی سمیت دیگرز افسران ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔

حکومت پنجاب نے حافظ سعد رضوی کی نظربندی کی توسیع کی درخواست واپس لے لی، جس پر وفاقی ریونیو بورڈ نے درخواست نمٹا دی۔ بورڈ نے حکومت کو ہدایت کی کہ اگر سعد رضوی کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے. بورڈ نے قرار دیا کہ جب لاہور ہائیکورٹ نے سعد رضوی کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے تو توسیع کیلئے کس جواز کے تحت درخواست دائر کی گئی۔

وفاقی نظر ثانی بورڈ نے تحریک لبیک کے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔