ڈی ایچ اے فیز سکس اور فیز نائن کو ملانے کے لئے اہم منصوبہ

DHA phase 6 and 9
کیپشن: DHA phase 6 and 9
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ڈی ایچ اے کا فیز سکس اور فیز نائن کو ملانے کے لئے اہم منصوبہ تیار ، ڈی ایچ اے کو دو رویہ فل ہائیٹ نئے انڈر پاس کا ٹینڈر 56 کروڑ 87 لاکھ کی کم بڈ موصول ہوگئی
   
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے کےاہم ترین ٹینڈر میں فاسٹ ٹریک ، این ایل سی اور حبیب کنسٹرکشن سروسز نے حصہ لیا ۔ فاسٹ ٹریک نے 64 کروڑ 94 لاکھ کی بڈ دی تھی،  این ایل سی نے 60 کروڑ 21 لاکھ کی بڈ دی ۔ ذرائع کے مطابق حبیب کنسٹرکشن سروسز نے سب سے کم  56 کروڑ 87 لاکھ کی بولی دے کر بڈ اپنے نام کرنے کی پوزیشن مضبوط کرلی  ۔ انڈر پاس 600 میٹر طویل دو رویہ ڈیول کیرج وے ہوگا ، انڈر پاس فیز سکس سے فیز نائن بیدیاں روڈ کو کراس کرے گا ۔ انڈر پاس کو ورک آرڈر ملتے ہی کام شروع کردیا جائے گا ۔