سیکریٹری ماحولیات کا فیکٹریوں کے ویسٹ واٹر کی لیب سے تجزیہ کا حکم

سیکریٹری ماحولیات کا فیکٹریوں کے ویسٹ واٹر کی لیب سے تجزیہ کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: سیکریٹری ماحولیات پنجاب ڈاکٹر ظفر نصراللہ کا صوبہ پنجاب کی تمام فیکٹریوں کے ویسٹ واٹر کی لیب سے تجزیہ کا حکم، ویسٹ واٹر کو ٹریٹمنٹ کے بغیر خارج کرنے والی اور پنجاب ماحولیاتی معیار سے بڑھنے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ماحولیات پنجاب ڈاکٹر ظفر نصراللہ نے پنجاب میں واقع تمام فیکٹریوں کے ویسٹ واٹر کے لیبارٹری سے تجزیہ کا حکم جاری کر دیا ہے، ویسٹ واٹر اور سموگ کے حوالے سے پنجاب کے ضلعی افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام ضلعی دفاتر اس سلسلے میں تین روز کے اندر اپنے اپنے ضلع کا ایکشن پلان جمع کروائیں۔

 جن فیکٹریوں کے ویسٹ واٹر کی لیب رپورٹ پنجاب حکومت کے مقرر کردہ ماحولیاتی معیار سے زیادہ ہوئی ان کو بند کر دیا جاۓ گا، کسی کو آلودہ پانی ندی نالوں نہروں یا دریاؤں میں خارج نہیں کرنے دیا جاۓ گا۔ آلودگی سے پاک پنجاب ہمارا نصب العین ہے جس کے حصول کے لیے تمام وسائل بروۓ کار لائیں گے۔ صرف انہی فیکٹریوں کو چلنے کی اجازت ہو گی جو ماحولیاتی معیار پر پورا اتریں گی۔

 انہوں نے محکمہ کی تمام لیبارٹریوں کے افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ ماحولیات کے ضلعی دفاتر سے کوارڈینیٹ کر کے ہر فیکٹری کے ویسٹ واٹر کا تجزیہ کر کے اپنی رپورٹ جمع کروائیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔