’’افواج پاکستان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی‘‘

’’افواج پاکستان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی‘‘
کیپشن: City42 - Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ حکومت امن وامان کی بحالی اور معیشت کو مضبوط خطوط پر استوار کرنے کے لئے لانگ ٹرم پالیسیاں بنا رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابقگورنر ہاوس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ناروے کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے میں امن و امان کی صورتحال اور تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 ناروے کے سفیر نے چوہدری محمد سرور کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سفیر کا کہنا تھا کہ ناروے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ ، نوجوانوں کو فنی تربیت دینے اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے بھر پور تعاون کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer