ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےمحکمہ سکول کےاحکامات کو ہوا میں اُڑا دیا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےمحکمہ سکول کےاحکامات کو ہوا میں اُڑا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تبادلوں پر پابندی کے باوجود تحصیل رائیونڈ سے جونیئر کلرک اعجاز احمد کا تبادلہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہدرہ میں کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے محکمہ سکول کے احکامات کو نظر انداز کرتےہوئے تبادلوں پر پابندی کے باوجود جونیئر کلرک اعجاز احمد کا تبادلہ سفارش پر گورنمنٹ گرلزہائی سکول ماچس فیکٹری میں کردیا گیا،ضمنی انتخابات کے باعث حکومت نے تبادلوں پر پابندی عائد کررکھی ہے،ذرائع کے مطابق اعجاز احمد نے رائیونڈ تحصیل سے بغیر اجازت شاہدرہ سکول جوائن کرلیا ہے،  ڈپٹی ڈی ای او نیئر اقبال کا کہنا  تھاکہ جونیئرکلرک اعجاز احمد نے سکول میں جوائنگ دینے سے قبل ان سے اجازت نہیں لی۔

جبکہ سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہناتھاکہ تبادلہ کے احکامات کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ جونیئر کلرک اعجاز احمد کا کہناتھاکہ ان کے آرڈر پہلےبھی اسی سکول کے ہوئے تھے لہذا یہاں ہی کام کروں گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer