(سٹی42) ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے آئی جی کو ایک ماہ دو دن بعد تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے ملک بھر میں مختلف محکموں کے سربراہوں سمیت بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں شروع کی ہوئی ہیں، چاروں صوبوں میں پولیس کے آئی جیز بھی تبدیل کر دیے گئے،حکومت نے ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے آئی جی کو تبدیل کر ہوئے امجدجاویدسلیم کو تعینات کیا، سابق آئی جی محمدطاہر17کامن سےگریڈ21افسرتھے، گریڈ22کےافسران کی موجودگی کےباجودمحمدطاہرکوآئی جی لگایاگیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی ناصردرانی کی تجویزپرکی گئی تھی، ان کی تبدیلی ناقص کارگردگی اور سینیئرافسران کے احتجاج پر کی گئی،اب ان کی جگہ امجدجاویدسلیمی کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے جو کہ سابق آئی جی طاہر سےسینیارٹی میں بہت آگےہیں۔
محمد طاہر خان کو پنجاب،کلیم امام کو سندھ،صلاح الدین خان کو کے پی کے اور معظم جاہ انصاری کوبلوچستان کا آئی جی بنایا گیا تھا، پنجاب میں نئےتعینات ہونیوالےآئی جی امجدجاویدسلیم گریڈ22کےافسرہیں، امجد سلیمی اس سے قبل سندھ میں آئی جی کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ بھی رہےہیں ان کا تعلق پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔