"عمران خان نے کہاتھا میں رُلاؤں گا، واقعی رُلادیا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( علی رضا) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ضمنی الیکشن کی کمپین زورو شور سے جاری ہے این اے 131 میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے جلسے میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 131میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے زور آزمائی جاری ہے ، ن لیگ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق نے اپنے حلقہ میں جلسوں میں شرکت کی، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا تھا کہ میں رُلاؤں گا اس نے واقعی غریب کو رُلا دیا ہے،نئی حکومت کے آتے ہی ہر چیز مہنگی کر دی گئی ،اس حلقے میں سارے کام ہم نے کرائے ہیں،بہت سی حکومتیں غیرمقبول ہوتے دیکھی لیکن اتنی جلدی کسی کو رسوا ہوتے نہیں دیکھا۔

  سعد رفیق کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان اور اسکی جماعت کے پاس تبدیلی کا نعرہ تھا لیکن کوئی منصوبہ نہیں تھا ، ٹرینوں کی بری حالت کو ٹھیک کیا،  اب وزیر ریلوے انکی اور 72 ہزار مزدوروں کی محنت پر پانی پھیر رہا ہے، عمران خان کی پریس کانفرنس کسی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نہیں لگ رہی تھی,ن لیگی رہنما  کا مزید کہنا تھا کہ عوام یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ 14 اکتوبر کو شیر پر مہر لگاکر اپنا لُوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer