ویب ڈیسک: پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں کویت کو شکست دے دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔
قومی ٹیم کی جانب سے خواجہ نافع نے 6 گیندوں پر 22 رنز بنائے، عبدالصمد نے 13 گیندوں پر 42اور کپتان عباس آفریدی نے11 گیندوں پر 52 رنز بنائے، معاذ صداقت نے 10 اور محمد شہزاد 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے 136 رنز کے تعاقب میں کویت کی ٹیم 92 رنز بناپائی۔ پاکستان نے کویت کو 44 رنز سے شکست دے کر بڑی کامیابی اپنے نام کی۔
