ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق

قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ قلات کی تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں پیش آیا جہاں قبائلی رہنما شاکر سعداللہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جاں بحق افراد میں شاکر خیراللہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں، لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

اس سے قبل ہفتے کو قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔