جائیداد کا تنازع؛ مسجد میں آئے بزرگ پر تشدد، ملزمان گرفتار

جائیداد کا تنازع؛ مسجد میں آئے بزرگ پر تشدد، ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جائیداد کے تنازعے پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آئے بزرگ کو مخالفین کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے  تھانہ گلشن اقبال کے حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آئے بزرگ کو  تشدد کو نشانہ بنایا گیا جس کی سی سی ٹی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں تشدد کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا، فوٹیج میں چوہدری گوہر اور فیصل نامی شخص کو بزرگ شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریب موجود بیٹا ابرار والد کو بچانے آتا ہے تو حملہ آور کے 2 ساتھی مسجد میں آجاتے ہیں، تینوں ساتھی مل کر بزرگ شہری اعجاز اور اسکے بیٹے ابرار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

 پولیس حکام نے درخواست کی فوری کارروائی کرتے ہوئے  تشدد کرنے والے تینوں  ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔