آج نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں بارش ہو گی یا نہیں؟

 آج نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں بارش ہو گی یا نہیں؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک جگہ بچی ہے اور تین ٹیمیں اسے پانے کی کوشش میں لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ تین ٹیمیں نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان ہیں اور اس وقت تینوں ٹیموں کے نیٹ رن ریٹ بھی بالترتیب اسی درجہ بندی کے تحت ہیں۔ اس صورتحال میں آج کھیلے جانے والا سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

دونوں ٹیمیں آج جمعرات کو بنگلورو کے ایم چنوسوامی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈیڑھ بجے مدمقابل آئیں گی۔ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں رسائی اورسری لنکا چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا جبکہ پاکستان کی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اس میچ سے وابستہ ہیں۔ اس وقت پاکستان کو یا تو نیوزی لینڈ کی شکست یا پھر بارش سے امید لگانی ہو گی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں گزشتہ کئی دنوں سے طوفانی بارشیں ہورہی ہیں لیکن بدھ کو بارش نہیں ہوئی تاہم محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بڑے پیمانے پر بارش کی نوید سنائی ہے۔ مقامی موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کل دوپہر 2:00 سے 6:00 بجے کے درمیان گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا 90 فیصد تک امکان ہے۔

بارش کی وجہ سے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا جس کا فائدہ پاکستان کو ہوسکتا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ اور پاکستان کے آٹھ، آٹھ  پوائنٹس ہیں لیکن کیویز زیادہ نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چوتھے جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔