کراچی سے لاہور آنے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

 کراچی سے لاہور آنے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ٹوبہ روڈ کے قریب مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ گوجرہ میں  ٹوبہ روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مختلف اسٹیشنوں پر رحمان بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق بحالی کا کام شروع کردیا گیا اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔