ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے این ایف کی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)  اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے منشیات سمگلر گروہ کے خلاف بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی جبکہ   3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ اٹک کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 10 کلو چرس اور 520 گرام ہیروئن برآمد کی گئی دورانِ کاروائی اٹک کا رہائشی مُلزم موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ شکر گڑھ، نارووال میں گھر میں چھاپے کے دوران 7 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد  کی گئی۔

 میانوالی میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 3 کلو 500 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ساؤتھ وزیرستان کا رہائشی ملزم گرفتار، سمبڑیال میں دورانِ کاروائی وزیرآباد کے رہائشی موٹر سائیکل سوار سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔

 ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer