ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک سے علیحدگی؟ ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو آگئی

SANIA MIRZA video viral
کیپشن: SANIA MIRZA video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ کے بارے گزشتہ دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ان میں علیحدگی ہوگئی، سوشل میڈیا پر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ایک نئی پوسٹ وائرل ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں اس حوالے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ کا کوئی بیان موقف سامنے نہیں آیا، گزشتہ روز  ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی جس سے ظاہر ہوتا ہےہائی پروفائل جوڑے کے درمیان ازدواجی پریشانی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی طلاق کی افواہوں کی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑے انسٹاگرام سٹوری میں کچھ ایسا لکھا جس نے مداحوں کو  تشویش میں مبتلا کر دیا۔ شعیب ملک کی اہلیہ نے لکھا کہ"ٹوٹے ہوئے دل کہاں جائیں؟ اللہ کو ڈھونڈنے کے لیے"۔

بھارتی ٹینس سٹار کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنےبچپن کی یادیں تازہ کیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' ٹینس کورٹ پر چیلنجز کا سامنا ہو یا اس سے دور، مجھے ہمیشہ معاشرے میں اپنے مقام کے لیے لڑنا پڑا۔

10 سال کی عمر میں نے اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے لیے دھوپ میں لمبے وقت تک مشقیں کی،میری سانولی رنگت  ہونے پر مجھےبیوٹی ٹپس دیے گئے، چیمپیئن ہو یا نہ ہو میں لڑکیوں کے لیے معاشرے کے غیر حقیقی معیارات کو کبھی شکست نہیں دے پائی۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

واضح رہے کہ ثانیہ اور شعیب نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک چار سالہ بیٹا اذہان ہے۔ جوڑے نے حال ہی میں دبئی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ منائی، جس کی تصاویر ٹینس سٹار نے نہیں بلکہ شعیب ملک نے شیئر کیں تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer