ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو جھٹکا، کائرہ نے خبردارکردیا

amar zaman kaira senior leadership ppp
کیپشن: amar zaman kaira
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو بڑا جھٹکا دیا ہے اور  پیپلزپارٹی کے سیئنر رہنما قمر زمان  کائرہ نے کہا  ہے کہ  ووٹ کو عزت دو کے ساتھ مخلص  ہیں تو بیک  ڈور رابطے ختم کرائیں۔

 میڈیا  سے گفت گو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو دیکھیں کہ وہ کس  کے ساتھ ہیں؟نئے انتخابات کی بات کرتے ہیں تو ساتھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں،سابق حکمران کہتے ہیں  کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت 5 سال پورے کرے۔

پی ڈی ایم اب عملاً ختم ہو چکی ہے، جب تک پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں تھی اس میں جان تھی۔قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربےروزگاری نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور حکومت دوسرے ممالک سے پاکستان کا موازنہ کررہی ہے۔