(ویب ڈیسک)ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1 روپے 39 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 171 روپے سے تجاوز کرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 170.51 روپے سے مہنگاہوکر 171.90 روپے پر پہنچ گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی ادائیگی پر روپے پر دباؤدیکھا جارہا ہے ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات پر بھی مارکیٹ کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد ایک دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 80 پیسے مہنگا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 174 روپے 80 پیسے، یورو 200 روپے 40 پیسے ، برطانوی پاونڈ 236 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 50پیسے اضافہ ہوا تھا اورانٹربینک میں ڈالر 170.01 روپے سے مہنگاہوکر 170.51 روپے پر بند ہوا تھا،آج پھر انٹربینک میں ڈالر 170.51 روپے سے مہنگاہوکر 171.90 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ فاریکس ماہرین کے مطابق طلب بڑھنے پر ڈالر کی خریداری ہورہی ہے ۔