پنجاب اسمبلی ایک ہوکر کسانوں کی حمایت میں کھڑی ہوگئی

پنجاب اسمبلی ایک ہوکر کسانوں کی حمایت میں کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پنجاب اسمبلی نے گندم کی امدادی قیمت دوہزار روپے من مقرر کرنے کی سفارش کردی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کی زیرصدارت اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے من مقرر کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس کی ایوان نے متفقہ منظوری دی ہے۔ گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے مقرر کر کے دو ہفتے میں رپورٹ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

 چوہدری پرویز الہی کی صدار ت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومتی رکن میاں شفیع کی پیش کی گئی سفارشات کی اپوزیشن اور حکومت نے متفقہ طور پرمنظوری دی۔

قبل ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 1650 روپےفی 40کلوگرام مقرر کرنے کی منظوری دی تھی، ای سی سی نے 26اکتوبر کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1600روپےفی من مقرر کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس میں 50روپے اضافہ کر دیا گیا اور اب آئندہ سال کی گندم کی فصل کیلئے کم از کم امدادی قیمت 1650روپے فی من  ہوگی جبکہ رواں سال کیلئے پاسکو سے ملوں کو ریلیز ہونیوالی گندم کی قیمت 1475روپے فی من برقرار رکھی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer