سوئی گیس صارفین کے لئے خوشخبری، بجلی صارفین کو جھٹکا

سوئی گیس صارفین کے لئے خوشخبری، بجلی صارفین کو جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم سپرا ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کو دو ماہ بعد مزید تین لاکھ کنکشن لگانے کی منظوری دے دی گئی، تینتالیس ہزار لاہوریئے بھی کنکشن لے سکیں گے۔

سوئی گیس صارفین کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کو مزید تین لاکھ کنکشن لگانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے سوئی ناردرن کو گیس کنکشن دینے کی منظوری دی ہے جس میں سے لاہور ریجن میں مزید تینتالیس ہزار صارفین کو کنکشن دیئے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل کوٹہ ختم ہونے کی وجہ سے سوئی ناردرن نے ڈیمانڈ نوٹسز کے اجرا پر پابندی عائد کی تھی تاہم اب منظوری سے فاسٹ ٹریک پالیسی اور معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹر لگائے جائیں گے۔

اس سے قبل لاہور ریجن کو انسٹھ ہزار کنکشن لگانے کی منظوری دی گئی تھی، مزید کوٹہ ملنے پر جون تک ایک لاکھ کے قریب صارفین کو کنکشن دیئے جا سکیں گے۔

دوسری جانب نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی اڑتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے، قیمت میں اضافہ اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت تین روپے اڑسٹھ پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت تین روپےبیس پیسےفی یونٹ تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل میں کی جائے گی، صارفین پر پانچ ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔