شادی ہالز بند کرنیکے فیصلہ پر مالکان حکومت کیخلاف میدان میں آ گئے

شادی ہالز بند کرنیکے فیصلہ پر مالکان حکومت کیخلاف میدان میں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رضا: آل پنجاب میرج ہال اینڈ مارکیز ایسوسی ایشن اور حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے۔ 20 نومبر کا فیصلہ نا منظور، آل پنجاب میرج ہال اینڈ مارکیز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرنے کے باوجود ہال بند کرنا حکومت کی زیادتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آل پنجاب میرج ہال اینڈ مارکیز ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔ 20 نومبر کا فیصلہ نامنظور قرار دیتے ہوئے  آل پنجاب میرج ہال اینڈ مارکیز ایسوسی ایشن  کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرنے کے باوجود ہال بند کرنا حکومت کی جانب سے زیادتی ہے۔

آل پنجاب میرج ہال اینڈ مارکیز ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں لاہور سمیت پورے پنجاب سے شادی ہال مارکی مالکان نے شرکت کی۔  اس موقع پر آل پنجاب میرج ہال اینڈ مارکیز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہال بند کرنے سے ہزاروں لوگ بے روز گار ہوتے ہے، ٹرین ہوائی سفر، سکول چل رہے ہیں تو شادی ہال کیوں نہیں چل سکتے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب حکومت پنجاب میرج ہال اینڈ مارکیز ایسوسی ایشن کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم نہ ہال بند کریں گے نہ کرنے دیں گے۔ اگر 20 نومبر کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو کسی حد تک بھی جائیں گے۔ ہم حکومت کے فیصلے کے خلاف کورٹ بھی جا سکتے ہیں۔


اجلاس میں میاں محمّد الیاس خالد ادریس، راؤ طارق ملک عقیل اور ملک جہانگیر سمیت پورے پنجاب کے میرج ہال عہددران نے خصوصی طور پر  شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer