ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزاراقبال پرگارڈز تبدیلی،وزیر اعلیٰ،گورنر،کورکمانڈر لاہور کی حاضری

مزاراقبال پرگارڈز تبدیلی،وزیر اعلیٰ،گورنر،کورکمانڈر لاہور کی حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد : شاعرمشرق اورمفکرپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 143 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت واحترام کےساتھ منایا گیا،مزار اقبال پرگارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب،پاک بحریہ کےچاک و چوبند دستےنےگارڈز کےفرائض سنبھال لیے۔


مزاراقبال پرگارڈز تبدیلی کی تقریب میں اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاک بحریہ کےچاک و چوبند دستےنےگارڈز کےفرائض سنبھال لیے،اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نےمزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔


اس کےبعد کورکمانڈرلاہور لیفٹنٹنٹ جنرل ماجد احسان اورڈی جی رینجرز میجر جنرل عانر مجید نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی و فاتحہ خوانی کی،مہمانوں نےکتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنےکے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ،گورنر پنجاب نے بھی مزار پر حاضری دی،پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی۔


وزیراعلی پنجاب نےکہا کہ علامہ اقبالؒ کےافکار پرعمل پیرا ہوکرحقیقی معنوں میں ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان،کمشنر لاہور ڈویژن،سی سی پی او لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہوراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پروزیراعلی کےہمراہ موجود تھے۔یوم اقبال پرآج کا سیاسی منظر نامہ تقاضا کرتا ہےکہ قومی و سیاسی وحدت کےحوالے سے اقبال کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer