سٹی 42 : سندھ سرکار کی جانب سے عید قربان سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ و پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ و پینشن قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ ہینشن یکم جون کے بجائے 20 مئی کو ادا کی جائے گی ۔
عید قربان سے قبل از وقت تنخواہ و پینشن ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ سندھ نے تمام صوبائی مالیاتی اداروں کو خط ارسال کردیا ۔
