ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ

رائیونڈ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: رائیونڈ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے سسر عامر ندیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم عاشر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور قتل جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔