سٹی 42: معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح 8 بج کر 40 منٹ پروقارتقریب کاانعقاد کیا جائے گا۔
تقریب کےمہمان خصوصی آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سیدعاصم منیر ہوں گے۔چیف آف ایئر اسٹاف ایئرمارشل ظہیر بابرسدھواورچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نیول چیف اورایئرچیف یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔
تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر تقریب سے خطاب بھی کریں گئے۔یوم معرکہ حق اس بات کی تجدید ہےکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا سخت اور منہ توڑجواب دیا جائے گا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس موقع پر تقریب سے اہم خطاب بھی کریں گے۔ معرکہ حق تقریب اور خطاب لائیو نشر کیا جائے گا