ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رس ملائی اب گھر پر بنائیں، انتہائی آسان ترکیب آگئی

رس ملائی اب گھر پر بنائیں، انتہائی آسان ترکیب آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رس ملائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

 درکار اجزا: دودھ ایک لیٹر، پسی ہوئی الائچی ایک چھوٹا چمچہ، گھی ایک چھوٹا چمچہ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، میدہ ایک چھوٹا چمچہ، خشک دودھ آدھا کلو، چینی آدھا کلو، انڈا ایک عدد۔

 بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے فرائنگ پین میں دودھ اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے رکھ دیں۔

  پھر ایک پیالے میں سوکھا دودھ، الائچی پاؤڈر، گھی اور انڈا پھینٹ کر ڈال دیں۔

 ساتھ ہی بیکنگ پاؤڈر بھی شامل کردیں۔ اب اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے گرم دودھ ڈالتے جائیں اور گوندھ لیں۔

  اب ہاتھ پر گھی لگا کر بالز بنالیں اور دودھ میں ڈالتے جائیں۔ اس کے بعد ۱۵؍ منٹ ڈھانک کر رکھ دیں۔

  آخر میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کیوڑہ شامل کر دیں اور ڈش میں نکال کر ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔