عابد چودھری: غالب مارکیٹ کے ایک ہوٹل کے کمرے سے 30 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس سے علاقے میں افسوس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عدنان نثار کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔