ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایس پی آر کے نئے نغمے’’لَلکار‘‘ کا ٹیزر جاری

آئی ایس پی آر کے نئے نغمے’’لَلکار‘‘ کا ٹیزر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آئی ایس پی آر نے نئے نغمے’’للکار‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے جانے والے نغمے میں پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کو برملا للکارا گیاہے۔
نغمہ معرکہ حق جیسی للکار کی عکاسی کرتا ہے جس کی بازگشت دشمنانِ وطن کے دلوں میں آج بھی گونج رہی ہے،نغمہ کے شاندار بول معرکۂ حق کی روح کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں جس میں ملک دشمنوں کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہےکہ پاکستان ہمیشہ متحد اور ناقابلِ تسخیر ہے۔
نغمےمیں پاک فوج اور عوام نے ہر جارحیت اور ظلم کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیاگیاہے۔

آئی ا یس پی آر کی جانب سے جاری کیا جانے والا یہ نغمہ پاکستان کی پہچان، عزم اور استقامت کی للکار ہے۔