ثمرہ فاطمہ: دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت ہونے لگی ہیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 230 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح دہی کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ فروش من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جس سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔
مزید برآں، عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول میکنزم کو فعال بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔