ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا،نئے نرخ جاری

لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا،نئے نرخ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 21 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہوابازی کے شعبے میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ جیٹ فیول 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 388 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جیٹ فیول مہنگا ہونے سے فضائی سفر کے اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ایئرلائن ٹکٹس مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ  حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے اسے 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔

 دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول پر لیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی شرح 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل پر بھی 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی لیوی 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا تھا، جس کے تحت ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہو کر 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔