ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں،عوام پھٹ پڑے

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں،عوام پھٹ پڑے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے رد عمل کا اظہارکیا ہے،عوام کہتے ہیں کہ آمدنی بڑھ نہیں رہی اور مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

آج سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے کر دی گئی۔