سٹی 42:لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے کہا لیسکو کا عملہ بھی ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے،
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمدرمضان بٹ کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران کنٹرول سینٹر میں قائم وار روم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا،
لیسکو چیف رمضان بٹ نے کہا موجودہ صورتحال میں مزید مستعدی ،اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، مل جل کر کام کرنے سے تمام مسائل کا باآسانی حل نکل آتا ہے، ہم نے بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کا بندوبست کرلیا ، لیسکو کا عملہ بھی ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے،
اجلاس میں آپریشن ڈائریکٹر اعجاز احمد بھٹی، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر عباس علی ہیومن ریسورس ڈائریکٹر ضمیر حسین کلاچی ،ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل ،سی ایف او محمد احمد سعیداورچیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک ، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ عمران محمود،چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریا اور چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن نثار سرور، چیف انجینئر پی آئی یو انور وٹو اور چیف آئی ٹی آفیسر محمد عثمان علی جرال شریک ہوئے