سٹی42: کراچی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورکرز ترسیلات کی جو تفصیلات جاری کی ہیں ان مین وطن پرست پاکستانیوں کے لئے خوشی اور اطمنان کا پہلو یہ ہے کہ جب بھارت نے پاکستان کے خلاف مذموم سازش کے موجودہ مرحلے کا آغاز کیا تو پاکستان آنے والی ترسیلات بڑھ گئی ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر ہو گئیں جب کہ اپریل2025 کی ورکرز ترسیلات اپریل 2024 کے مقابلے میں 13.10 فیصد زائد ہیں۔
سٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30 فیصد اضافے سے 31.2 ارب ڈالر رہیں۔
سعودی عرب سے اپریل میں 72.54 کروڑ ڈالر اور یو اے ای سے اپریل میں 65.76 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔