ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خارجہ جیہون بیروموو کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کیساتھ بھرپور حمایت کا اظہار

وزیر خارجہ جیہون بیروموو کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کیساتھ بھرپور حمایت کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیروموو  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔  

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انہیں خطے کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ جیہون بیروموو نے بھارت کے غیر قانونی بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی و حمایت کا اظہار کیا ۔ 

آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا, دونوں راہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی توثیق کی, دونوں راہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔