ویب ڈیسک: سری لنکا میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹوں سمیت 12 افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوراً بعد 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تقریب کے دوران پیش آیاجس نے مقامی اور عسکری حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ابتدائی اطلاعات میں فنی خرابی کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔