ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ کینٹ :پاک فوج نے 4 بھارتی ڈرون مار گرائے

اوکاڑہ کینٹ :پاک فوج نے 4 بھارتی ڈرون مار گرائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 4 ڈرونز مار گرائے۔

ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز گاؤں 15 فور ایل اور 11 فور ایل کے علاقوں میں گرائے گئے۔ ڈرونز آبادی کے قریب زرعی زمینوں میں گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پاک فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوری ردعمل کے تحت ڈرونز کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی بہاولنگر میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کو پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے تھے جن میں سے اکثریت کو پاکستانی فورسز نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔