عابد چودھری: 3روزقبل زمان پارک میں دوران واردات معمرخاتون کےجاں بحق ہونیکا واقعہ پیش آیا، ریس کورس پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نےمعمرخاتون کی جان لینےوالاڈکیت گینگ گرفتارکرلیا،چھینا جھپٹی میں معمر خاتون زمین پر گری، سر پر شدید چوٹ آنے سے جاں بحق ہوئی۔
نڈی ایس پی مزنگ،ایس ایچ اوریس کورس اورلٹن روڈکی سربراہی میں جوائنٹ ٹیم تشکیل دی گئی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مشترکہ ٹیم نے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،ملزمان نے خواتین کے ساتھ چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔