ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر سوشل سکیورٹی کے بڑے فیصلے

کمشنر سوشل سکیورٹی کے بڑے فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت ہیڈآفس میں اہم اجلاس، پنجاب بھر میں قائم ڈائریکٹوریٹس آف سوشل سیکورٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرز نے بذریعہ زوم لنک اجلاس میں شرکت  کی ،ہفتہ وار اورماہانہ کارکردگی کے بارے  میں بریفنگ دی گئی،ورکرزکی رجسٹریشن ،ادارے کےریونیو کوبہتر بنانے کیلئےکمشنر سوشل سکیورٹی نےبڑےفیصلے کئے،سوشل سکیورٹی سے غیر رجسٹرڈ ورکرز کی نشاندہی پرمتعلقہ ڈائریکٹر کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

 کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی  کا  کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز کی کارکردگی پرفارمنس رپورٹ میں لکھی جائے گی۔

کمشنر کا ڈائریکٹوریٹ آف رحیم یار خان میں فوری طورپر مستقل ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ میں تین روز آن لائن اجلاس ہونگے۔

کمشنر کا ورکرز کی سہولت اور آسانی کیلئے شاہدرہ ڈسپنسری کو بہتر جگہ پر شفٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔