ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کے 9افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری

 ایل ڈی اے کے 9افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درِ نایاب: ایل ڈی اے کے 9افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر خلیق الرحمان ہاوسنگ فور سے تبدیل ،ہاوسنگ ٹو میں تعینات کر دیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ اسداللہ اون پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ فور تعینات کیا گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید صابر کو اسٹیٹ آفیسر ہاوسنگ ٹو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عمر فاروق ڈی جی سیل سے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کمپلیکس تعینات کیا گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عروہ اسلم ڈائریکٹوریٹ آف امپلی منٹیشن اینڈ کوارڈینیشن میں تعینات کیا گیا،طیبہ وقار کو اون پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سکس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان فضل کو اون پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کا چارج دے دیا گیا۔

غلام قادر کو ہاوسنگ فائیو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا،پرائیویٹ سیکرٹری سخاوت علی کو اون پے سکیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون کا چارج دیدیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رابعہ ریاست نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔