فاران یامین :پاک بھارت کشیدگی کے بائث اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ تمام میچز اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باقاعدہ طور پر میچز کی منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز 6 دن بعددوبارہ دبئی میں ہوں گے،غیر ملکی کھلاڑی خصوصی پرواز کے ذریعے آج شام دبئی روانہ ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق سیکیورٹی اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اب پی ایس ایل 10 کے بڑے ٹاکرے یو اے ای کی سرزمین پر ہوں گے۔ کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھیل اور سیاست کو ہمیشہ الگ رکھنے کے مؤقف پر قائم ہیں،سٹیڈیم پر بھارتی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا،بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل 10 کو سبوتاژ کرنا تھا،غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،بھارتی جارحیت سے بچانے کے لیے میچز یو اے ای منتقل کیے گئے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی صحت اور تحفظ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،امید ہے تمام اسٹیک ہولڈرز ہماری حمایت کریں گے،لیگ کی کامیابی اور کرکٹ کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔