(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 3200 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 2744 روپے اضافے سے 1 لاکھ 97 ہزار 274 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2031 ڈالر فی اونس ہے۔
ایک تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 3 ہزار روپے کی بلند ترین سطح قائم ہے۔