ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی حکومت ںے عام انتخابات سے قبل  عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے الیکشن سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے،  پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ تیار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اور پنشن میں 30فیصد اضافہ کیا جائے گا،مزدوروں کی کم از کم اجرت 40ہزار کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنالیا، حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے۔نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے، اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے