ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا انتقال، شہباز گل نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

شہباز گل ، ڈاکٹر رضوان
کیپشن: Shahbaz Gill , Dr Rizwan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کے انتقال کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں بلکہ قتل ہو رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں۔اسی طرح سے  لوگوں کو اس ملک میں قتل کیا جاتا ہے۔ جیسے ڈاکٹر رضوان کے ہارٹ اٹیک کی خبر آئی ہےایسے ہی میرے مرنے کے بعد بھی کار ایکسیڈنٹ کی خبر آنا تھی۔سب کچھ اتنا اچھا مینیج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو۔ یہ اتفاقی حادثہ نہیں۔ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پہلے بھی اسی طرح سے نیب کے آفیسر کو قتل کیا گیا بعد میں خود کشی قرار دے دیا گیا۔ ایان علی کے واقعہ میں گرفتار کرنیوالے آفیسر کو بھی قتل کیا گیا۔

شہباز گل نے سوال اٹھایا کہ اور اس مافیا نےکتنے قتل کرنے ہیں ؟۔یہ امپورٹڈ رجیم لوگوں کو دن دیہاڑ ےقتل کر رہی ہے۔منصوبہ بندی کرکے اسے حادثہ قرار دلوا رہی ہے-عوام کو سب دیکھ رہی کہ قاتل مسلط ہو گئے ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor