ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز حکومت کا بڑافیصلہ، چینی ایکسپورٹ پر پابندی عائد

شہباز حکومت کا بڑافیصلہ، چینی ایکسپورٹ پر پابندی عائد
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

وزیراعظم نے اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملہ ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔