ویب ڈیسک: صدر مملکت عارف علوی نے اشتر اوصاف علی کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 100 (1) کے تحت وزیراعظم کے مشورے پر کی۔اٹارنی جنرل آف پاکستان کا عہدہ خالد جاوید خان کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا اور وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
شتراوصاف علی سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ 16-2015 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف رہ چکے ہیں جب کہ دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں۔