ڈپٹی کمشنر لاہور نے متعدد ٹویٹس میں کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ڈپٹی کمشنر لاہور نے متعدد ٹویٹس میں کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: DC Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کی سپلائی سےمتعلق رپورٹ جاری کردی، چینی کے 64 لاکھ 15 ہزار سے زائد بیگز فروخت کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ماہ صیام میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی، مجموعی طور پر دو کلو چینی کے 6415473 بیگز فروخت ہوئے،دس کلو آٹے کے 1165977 بیگز فروخت ہوئے، ضلعی انتظامیہ لاہور و دیگر محکموں کے اہلکاروں کا بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید پڑھئے: ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بڑا دعویٰ کردیا

ان کا کہناتھا کہ خصوصاً ریونیو فیلڈ سٹاف، سول ڈیفنس کے رضا کاروں اور ایم سی ایل کے سٹاف نے محنت، لگن اور دیانتداری سے کام کیا،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور عوامی خدمت کے لئے ہمیشہ پر عزم رہے گی،عوامی تعاون و کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے پر عوام کا بے حد مشکور ہوں۔

ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینے پر ریوینیو، سول ڈیفینس، فیلڈ اسٹاف اور ایم سی ایل کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی بھرپور کاوشوں کی بدولت رمضان بازاروں کا کامیاب انعقاد ممکن رہا۔

علاوہ ازیں انہوں نے آج ہونے والی بارش کے پیش نظر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے،نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جا رہا ہے. واسا کے تمام ڈسپوزل فنکشنل ہیں.

اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا کہ رمضان کی ستائیسویں رات کے موقع پر ملک و قوم کے لئےخصوصی دعا ہے کہ اللہ رب العزت پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کرترقی کی منازل طے فرمائے اور کرونا وبا کا تمام دنیا سے خاتمہ فرمائے اور تمام انسانیت کو اس آفت سےنجات دلائے آمین، اپنے والد اور تمام مرحومین کے لئےدعائے مغفرت کا ملتمس۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer