شہریوں پر ڈنڈے برسانے والا ایس ایچ اومعطل

شہریوں پر ڈنڈے برسانے والا ایس ایچ اومعطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری)لاہور میں پولیس کی جانب سے  کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزی کے نام پر شہریوں پر ڈنڈے برسانے والے ایس ایچ او نیو انارکلی کوآئی جی پنجاب کے نوٹس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے شیخ احمد کو معطل کر دیا ۔

 تفصیلات کےمطابق لاہور میں انارکلی بازار میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے ایس ایچ او شیخ احمد اہلکاروں کے ہمراہ دکانداروں اور راہگیروں پر ڈنڈنے برساتے رہے،واقعہ کی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ او کو ڈنڈے برساتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعہ کی خبر نشر ہونے پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایس ایچ او نیو انارکلی شیخ احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ناروا سلوک کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا راستہ نہیں، قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی کی جائے ۔