ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف لندن کب روانہ ہونگے؟

شہباز شریف لندن کب روانہ ہونگے؟
کیپشن: shehbaz sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل ، شہباز شریف اب عید کے بعد بیرون ملک روانہ ہوں گے ۔
 مسلم لیگ ن کے صدر کو لاہور ائیر پورٹ پر بیرون ملک روانہ ہونے سے روکے جانے پر شہباز شریف کی جانب سے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ۔

شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ عید کے بعد ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی جبکہ وکلاء کی جانب سے شہباز شریف کو بریف کیا گیا کہ فیصلے کی کاپی اسلام آباد ایف آئی اے کو بھی ارسال کی گئی ہے لیکن عید کی چھٹیوں کے باعث ان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی عید کے بھی ممکن ہو سکے گی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer