نعمان لنگڑیال کا بارودی سرنگ میں جوانوں کی شہادت پر رنج

 نعمان لنگڑیال کا بارودی سرنگ میں جوانوں کی شہادت پر رنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: ملک نعمان لنگڑیال کہتے ہیں کہ فوج کی دہشتگردی کیخلاف دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیرزراعت نے میجر ندیم، نائیک جمشید، لانس نائیک خضر حیات، لانس نائیک تیمور، سپاہی ندیم اور سپاہی ساجد کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں میجر سمیت چھ جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،قوم شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں کسی لمحے بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔

اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگریال نے میجر ندیم، نائیک جمشید، لانس نائیک خضر حیات، لانس نائیک تیمور، سپاہی ندیم اور سپاہی ساجد کی شہادت پر خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خلاف جنگ میں ملک و قوم کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء ہمارے سروں کے تاج اور ہیر و زہیں ،پاکستانی قوم شہدا ء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر ے گی اور شہداء کے اہل خانہ کی ہمیشہ قرض دار رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے اور دہشتگردی کے بیج کو اس دھرتی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا جائے گا ۔