ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن محکمہ خوراک کے خلاف پھٹ پڑی، محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں کے باعث آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما میاں ریاض نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک فلور ملوں کو پرائیویٹ گندم کی خریداری سے روک رہا ہے جبکہ محکمہ خوراک نے فیڈ ملوں کو گندم کی خریداری کی اجازت دی ہے، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فلور ملوں کو سرکاری گندم کی فراہمی بھی بند ہے، اگر فلور ملوں کو پرائیویٹ گندم کی خریداری نہ کرنے دی تو آٹا مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ آٹے کی قلت بھی پیدا ہو جائے گی۔ میاں ریاض کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک نے اپنی پالیسی میں تبدیلی نہ کی تو آنے والے دنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا نو سو سے ایک ہزار تک پہنچ سکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک فوری طور پر فیڈ ملوں کو گندم کی خریداری کے احکامات واپس لے تاکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت مستحکم ہو سکے اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔