سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی ذمہ داریاں تبدیل کر دیں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی ذمہ داریاں تبدیل کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرسے پرائمری سکولوں کی انسپکشن اور اساتذہ کو چھٹیاں دینے کا اختیار واپس لے لیا، سکولوں کی مانیٹرنگ صرف مانیٹرنگ افسران کے ذمہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی سکولوں میں ذمہ داریاں تبدیل کر دیں، اے ای اوز سے پرائمری سکولوں کی انسپکشن اور اساتذہ کو چھٹیاں دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔  سکولوں کی مانیٹرنگ صرف مانیٹرنگ افسران کے ذمہ ہوگی، اب اے ای اوز مانیٹرنگ کے بجائے اساتذہ کی تربیت کریں گے، اے ای اوز پرائمری اور ہائی سکولوں کے پرائمری حصہ میں ماڈل اسباق تیار کرائیں گے۔

پرائمری سکولوں میں ماڈل اسباق کے دو پریڈ پڑھانا بھی اے ای اوز کے ذمہ ہوگا، سکول ایجوکیشن کے مطابق فیصلہ سے اساتذہ کی مستقل بنیاد پر تربیت ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer